دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی افواج میں پاکستان کا نمبر کتنا؟

دنیا کی سب سے طاقتور فضائیہ امریکا کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے نمبر پر چین موجود ہے

دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائی افواج میں پاکستان کا نمبر کتنا؟

کراچی:کسی بھی ملک کی دفاعی طاقت میں مضبوط بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم کردار ہوتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، دنیا کی 10 سب سے طاقتور فضائی افواج کی فہرست مرتب کی گئی ہے، جس میں ان کے پاس موجود جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور دیگر امدادی جہازوں کا ذکر شامل ہے۔

اس چارٹ کے مطابق، دنیا کی سب سے طاقتور فضائیہ امریکا کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے نمبر پر چین موجود ہے۔ بھارت چوتھے نمبر پر، جنوبی کوریا پانچویں پر، جاپان چھٹے پر جبکہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر آٹھویں نمبر پر ہے، جو پہلے سے ایک درجہ ترقی پا چکا ہے۔ ترکیہ نویں اور فرانس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

امریکا کی فضائی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ یہ روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فضائی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ امریکا کے پاس 5737 ہیلی کاپٹرز، 1854 لڑاکا طیارے اور 3722 امدادی طیارے موجود ہیں۔ امریکی فضائیہ کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے، جو دنیا کے کل فوجی اخراجات کا تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔

روس کی فضائی طاقت امریکی طاقت کا تقریباً ایک تہائی ہے، جس میں 1554 ہیلی کاپٹرز، 809 جنگی طیارے اور 610 معاون طیارے شامل ہیں۔ لیکن یوکرین جنگ کے دوران روس کے 220 طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

چین اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے اور اپنی فضائی صلاحیت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ حال ہی میں چین نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل چھٹے لڑاکا طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو نہایت تیز رفتار اور زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین ایسے سپر سونک لڑاکا طیارے تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے، جو ہوا کی رفتار کے برابر ہوں گے۔

بھارت کے پاس 2296 طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں، جنوبی کوریا کے پاس 1576، جاپان کے پاس 1459 جبکہ پاکستان کے پاس 1434 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

مزید برآں، مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب 1080، 1069 اور 972 طیارے، ہیلی کاپٹرز اور امدادی جہاز موجود ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago