پنجاب حکومت کا بڑا قدم: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا بڑھا دیے گئے

لاہور (ایم وائے کے نیوز): پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بڑھتے حادثات کے پیش نظر انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے جرمانوں میں دس گنا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اور اس جرم کے ذمہ دار والدین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس کے دوران کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک نظام بہتر نظر نہیں آ رہا، اب زبانی ہدایات سے بات نہیں بنے گی بلکہ ٹھوس اور پائیدار عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہیں اور اصلاحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ خطرناک ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے جیسے عوامل پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ متعلقہ گاڑی کو بند بھی کیا جا سکے گا۔

MYK News

Recent Posts

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کی حقیقت بے نقاب، جیب سے صرف چند سو روپے برآمد، لینڈ لارڈ بننے کا ڈرامہ فاش

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کی حقیقت پولیس…

12 گھنٹے ago

اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو کی بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز، سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام…

13 گھنٹے ago

خطبہ حج 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کرنے کی تیاریاں مکمل، دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مستفید ہوں گے

جدہ (ایم وائے کے نیوز) — سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال…

15 گھنٹے ago

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دہندگان میں سب سے آگے

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — وفاقی ٹیکس آمدن سے متعلق جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں انکشاف…

16 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عید الفطر سعودی عرب میں منائیں گے

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز)  ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف رواں ہفتے سعودی عرب کے…

16 گھنٹے ago

مہنگائی کا مخمصہ: پاکستان کی معیشت کا آئینہ

مہنگائی کا مخمصہ: پاکستان کی معیشت کا آئینہ بقلم کاشف شہزاد پاکستان میں مہنگائی کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے…

19 گھنٹے ago