دریائے سوات میں قیامت خیز طغیانی: سیالکوٹ کی ایک ہی فیملی کے 18 افراد دریا برد

سوات (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے طوفانی ریلے نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا، جب سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔ حادثے میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں، اور تاحال 13 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں حالیہ طغیانی نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے، جو سیر و تفریح کے شوقین شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ ڈسکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا خاندان صبح ناشتے کے لیے دریائے سوات کے کنارے موجود تھا کہ اچانک سیلابی ریلہ آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے سیاح عدنان نے بتایا کہ "ہم ناشتے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک پانی کا زور دار ریلا آیا، ہم سمجھ ہی نہ پائے اور سب کچھ لمحوں میں بدل گیا۔” عدنان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں، جبکہ مزید تین افراد بھی دریا برد ہوئے جو ان کی فیملی کا حصہ نہیں تھے۔

ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق اب تک دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ باقی 13 افراد کی تلاش جاری ہے جن میں کم عمر بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خور ٹیمیں مسلسل تلاش میں مصروف ہیں، تاہم دریا کی تیز رفتار لہریں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم اور رنج کی کیفیت ہے، مقامی افراد اور سیاحوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں سے دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد دریا شدید طغیانی کا شکار ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago