ملک بھر میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو رکھا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کے مطابق چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پر ہوئی اور چاند کو نظر آنے کے لیے کم از کم 16 سے 18 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔دوسری جانب، سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…