اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) – اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وحید مراد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جہاں عدالت نے ابتدائی طور پر 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ تاہم، بعد ازاں صحافی وحید مراد کی جانب سے مچلکوں کی رقم کم کرنے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ضمانتی رقم 20 ہزار روپے مقرر کردی۔
واضح رہے کہ وحید مراد کو دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی رہائی کے لیے صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج اور مطالبات کیے جا رہے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…