ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

(ایم وائے کے نیوز) محکمہ موسمیات نے آج (منگل) کے روز ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور وہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ایبٹ آباد، مظفرآباد، پشاور، مالاکنڈ اور دیر جیسے علاقوں میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے برعکس پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کی شدت میں عارضی کمی دیکھنے کو ملی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، خصوصاً جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے وقت غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، اور موسمی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کے لیے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ مزید موسمی اپ ڈیٹس کے لیے "ایم وائے کے نیوز” کے ساتھ جڑے رہیے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

9 مہینے ago