یومِ تکبیر: ایٹمی طاقت کا حصول دانشمندانہ فیصلہ تھا – صدر زرداری و وزیراعظم شہباز کی قوم کو مبارکباد

(ایم وائے کے نیوز) اسلام آباد – 28 مئی 2025: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن قرار دیا ہے۔ آج 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہو گئے، جب 1998 میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کیے گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا: "یومِ تکبیر ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کا مظہر ہے۔ ایٹمی طاقت بننے کا فیصلہ ایک دانشمندانہ قدم تھا جو صرف تکنیکی ترقی کا نہیں بلکہ خطے میں امن کے توازن کا ضامن بھی ہے۔” انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ:”ہم آج اُن تمام سائنسدانوں، انجینئرز، سول و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وطن کو ناقابل تسخیر دفاع فراہم کیا۔” صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، بلکہ پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: "پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہے۔ 27 سال قبل آج کے دن قوم نے عزم، اتحاد اور قربانیوں کی مثال قائم کی۔” وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: "نوازشریف نے عالمی دباو، دھمکیوں اور لالچ کو نظرانداز کر کے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی ’اللہ اکبر‘ کی صدا آج بھی ہماری خودمختاری کی گواہ ہے۔

” انہوں نے بھارت کے حالیہ بلاجواز حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ: "قوم نے ایک بار پھر اتحاد و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔”  وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان، اور قومی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں قومی رہنماؤں نے یومِ تکبیر کو پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور دفاع کا نشان قرار دیتے ہوئے اس دن کو ایک نئے عہد اور اتحاد کی تجدید کا موقع بھی قرار دیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago