وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ شریف خاندان میں ہی طے پا گیا ہے۔ بااعتماد ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگنی 48 سالہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے ہوئی ہے، جو کہ جاوید شفیع کے صاحبزادے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جنید صفدر اور ان کی منگیتر کا تعلق لاہور سے ہے، اور رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی جو اب باقاعدہ طور پر طے پا چکی ہے۔ بدھ کے روز ماڈل ٹاؤن میں واقع شریف فیملی کی رہائش گاہ پر نواز شریف، مریم نواز اور جاوید شفیع سمیت قریبی رشتہ داروں کی ملاقات میں یہ رشتہ طے پایا، جبکہ منگنی اور نکاح کی تقریبات کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم معروف بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو 2021 میں لندن کے نائٹس برج کے دی لینزبرو ہال میں انجام پائی تھی۔ تاہم، اکتوبر 2023 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

جنید صفدر حال ہی میں لندن سے پاکستان واپس آئے ہیں تاکہ اپنی والدہ کی سیاسی سرگرمیوں میں معاونت کر سکیں۔ تعلیمی لحاظ سے جنید ایک شاندار پس منظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی ممتاز جامعات سے دو بیچلر اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ان میں 2020 میں لندن اسکول آف اکنامکس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز، یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس، ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں فرسٹ کلاس آنرز اور کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن شامل ہیں۔ جنید صفدر کو پولو کھیلنے کا شوق بھی ہے اور وہ برطانوی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی پولو مقابلے جیت چکے ہیں۔ ان کی نئی زندگی کی شروعات کے حوالے سے شریف خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago