وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش

شہباز شریف نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد جب انہوں نے پارلیمنٹ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا تھا

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو معاملات کو حل کرے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس پر حکومت نے اتفاق کیا اور ایک کمیٹی بنائی گئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے، جس کا جواب حکومتی کمیٹی نے بھی تحریری طور پر دینا تھا۔ تاہم، 28 تاریخ کو طے شدہ میٹنگ سے پی ٹی آئی نے انکار کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد جب انہوں نے پارلیمنٹ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا تھا، تو عمران خان نے ہاؤس کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے پر غور کریں، کیونکہ انہوں نے بھی اس وقت جوڈیشل کمیشن نہیں بلکہ کمیٹی بنائی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ 2018ء کے انتخابات کے لیے بننے والی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے اور فروری 2024ء کے انتخابات کے لیے بھی ایک نئی کمیٹی بنائی جائے جو حقائق کو سامنے لائے۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کی ہے، لیکن ان کے خیال میں یہ کم از کم 2 فیصد ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کاروبار اور صنعت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے نتیجے میں سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور پاکستان کا تشخص متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کا خاتمہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago