عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا

عمران خان نے لکھا کہ موجودہ حکومت الیکشن فراڈ اور تاریخی دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آئی

عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا

**اسلام آباد:** پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کو 349 صفحات پر مشتمل ایک طویل خط ارسال کیا ہے۔

عمران خان نے اس خط میں انسانی حقوق، الیکشن میں دھاندلی اور 26 نومبر کے واقعات کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلات شامل کی ہیں۔

عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ 24 سے 27 نومبر کے دوران متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور اسپتال کے ریکارڈ کو سیل کرکے تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی اور پچھلے 18 ماہ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مسلسل عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے، مگر انہیں انصاف نہیں ملا۔ کئی پی ٹی آئی کارکنان کو زخم پہنچایا گیا اور جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ کچھ کارکنان جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن میں دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے، یہ غیر آئینی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف ظلم و ستم ڈھاتی رہی۔ ہمارے دفاتر پر حملے کیے گئے، رہنماؤں پر تشدد کیا گیا، اور مجھے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ یہ سارا منظر لوگوں کو اشتعال دلانے کے لیے عام طور پر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا۔

آخر میں، عمران خان نے کہا کہ جب وہ ریاستی جبر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئے تو ان پر حملہ کیا گیا، جبکہ سپریم کورٹ نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس وحشیانہ گرفتاری کے خلاف پورے پاکستان میں لوگوں نے پر امن احتجاج کیا، مگر اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیے مشتعل عناصر کو پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان شامل کیا گیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago