وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں چار روزہ سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔
تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام کو عید کی خوشیوں میں سہولت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیشگی اعلان سے شہریوں کو سفر، قربانی اور دیگر تیاریوں میں آسانی حاصل ہوگی۔