سعودی عرب میں رواں حج سیزن کے دوران 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان حج مشن کے ترجمان کے مطابق تمام اموات طبعی وجوہات کی بنیاد پر ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آباد کی کشور سلطان شامل ہیں، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا۔ ان عازمین کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالہ کی ارشاد بیگم کا انتقال مکہ مکرمہ میں ہوا، اور ان کی تدفین مقبرہ شرائع میں کی گئی۔ پاکستان حج مشن کے مطابق عازمین کی صحت اور فلاح کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور مشن متعلقہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔