خیبر پختونخوا میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع

یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے 13 دسمبر 2024 کو سمانسک فیلڈ میں قدرتی ذخائر کی دریافت کی اطلاع دی تھی

خیبر پختونخوا میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع

خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنویں سے تیل اور گیس نکالنا شروع کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں بتایا کہ یہ کنواں روزانہ 8.5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔ گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے 13 دسمبر 2024 کو سمانسک فیلڈ میں قدرتی ذخائر کی دریافت کی اطلاع دی تھی۔ اس فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے۔

یہ نئے ذخائر پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

6 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

7 دن ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

7 دن ago

اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر زمین نالے میں آپریشن مکمل، گاڑی سمیت بہہ جانیوالے باپ بیٹی کا سراغ نا مل سکا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے دل…

7 دن ago