ہڑپہ تہذیب کے قدیم راز کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا انعام
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہڑپہ تہذیب کے ایک قدیم اسکرپٹ کو حل کرنے والے شخص کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اسکرپٹ 5300 سے 3300 سال پرانا ہے اور قدیم وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ تہذیب 2600 سے 1900 قبل مسیح کے درمیان جنوبی ایشیا کے شمال مغربی علاقوں میں پھیلی ہوئی تھی، جس میں موجودہ پاکستان، شمال مغربی بھارت اور شمال مشرقی افغانستان شامل ہیں۔
یہ قدیم اسکرپٹ اشاروں اور نشانات پر مبنی ہے اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کے ابتدائی شہری معاشروں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم، اب تک کوئی بھی اسے پڑھنے یا سمجھنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے کمپیوٹر سائنس دان پروفیسر راجیش پی این راؤ کے مطابق، انہیں متعدد لوگوں کی طرف سے ای میلز موصول ہوئی ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس معمے کو حل کر لیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم، پروفیسر راؤ کا کہنا ہے کہ ان کے جوابات میں اسکرپٹ سے متعلق اہم حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ انعام ایک نئی تحقیق کے بعد پیش کیا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہڑپہ اسکرپٹ کے نشانات اور قدیم تامل شاعری کے نشانات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ انعام اس قدیم راز کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس اسکرپٹ کو سمجھنے سے ہڑپہ تہذیب کے بارے میں نئی معلومات سامنے آ سکتی ہیں، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…