’’کرپشن کی صورت میں اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘، سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے صوبے کے 37 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) اور ان کے عملے کو کرپشن سے پاک رہنے کا حلف دلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، تمام ڈی ایچ اوز اور ان کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ ان سے یہ حلف لیا جائے گا کہ اگر وہ کرپشن کریں گے تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔
حلف نامے میں یہ بھی شامل ہوگا کہ ڈی ایچ اوز اور ان کا عملہ قوم کے پیسے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کریں گے، محنت سے کام کریں گے، اور صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف بھی شکایت موصول ہوگی اور تحقیقات میں کرپشن ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
احتشام علی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام شفافیت اور اخلاقیات کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…