پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (ایم وائے کے نیوز) – نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے ایک اور ممکنہ پریشان کن خبر سامنے آ گئی ہے، جو خاص طور پر ان افراد کو متاثر کرے گی جو گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس میں بھاری اضافے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں، جس کا باضابطہ اطلاق آئندہ بجٹ میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 1000 سی سی تک گاڑی کی رجسٹریشن فیس جو اس وقت 1200 روپے ہے، اسے بڑھا کر 5000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 1000 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے اسے 2000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے تک لے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی 3000 سے بڑھا کر 22000 روپے تک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 روپے تک لے جانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جس سے تجارتی طبقے پر بھی مالی دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

تجاویز پر حتمی فیصلہ بجٹ اجلاس میں متوقع ہے، اور عوام کی نظریں اس وقت حکومت کے ممکنہ فیصلے پر جمی ہوئی ہیں کہ آیا اس مالی دباؤ کو کچھ کم کیا جائے گا یا یہ نئے مالی سال کی تلخ حقیقت بن کر سامنے آئے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago