سپریم کورٹ میں فوڈ اتھارٹی کے ملازمین پر حملے کے کیس کی سماعت، عدالت کے اہم سوالات
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر فوڈ اتھارٹی کے ملازمین پر حملہ کیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا فوڈ اتھارٹی بغیر وارنٹ کسی کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے؟ کیا کسی کی حدود میں داخل ہونے کے لیے فوڈ اتھارٹی بااختیار ہے؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے پاس جعلی دودھ کی موجودگی کی پکی اطلاع تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا اطلاع ملنے کے بعد کسی کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت مل جاتی ہے؟
ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سارے الزامات جھوٹے ہیں، 8 ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم دودھ کا کاروبار کرتا ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ معاشرہ اتنا خراب ہوچکا ہے کہ ہم بھی پریشان ہیں کہ کیا کریں۔
جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ ایسے رویے ہوں گے تو کام کیسے چلے گا؟
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…