لاہور میں پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے اجرا کیلئے تصدیقی عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں مینوفیکچرنگ لائسنسز کے اجرا کے لیے فیلڈ ویری فکیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کے کوائف اور مقررہ جگہوں کے معائنے کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ستمبر سے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کی تصدیق کے لیے فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے۔ لائسنس صرف ان مینوفیکچررز کو جاری کیے جائیں گے جو تمام قانونی تقاضے اور مقررہ معیار پورا کریں گے۔

ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ لائسنسنگ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی مینوفیکچرر کو مقررہ معیار پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ غیر قانونی مواد تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

web

Recent Posts

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…

1 دن ago

بچے سے بدفعلی کی کوشش، برکی پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے

برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…

1 دن ago

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…

1 دن ago

خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…

1 دن ago

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، شہری پریشان

ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…

1 دن ago

10 سال بعد زمین کے معاہدے کا دعویٰ ناقابل سماعت قرار

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…

1 دن ago