پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نہرو پارک کا نام برصغیر کی اہم سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے۔ دسمبر 1929 میں لاہور میں کانگریس کا تاریخی اجلاس بھی اسی باغ میں جواہر لال نہرو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا تھا، جس میں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس کا مقصد قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

پی ایچ اے کے مطابق نہرو پارک کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی ایچ اے کے شعبہ ہارٹی کلچر کی جانب سے پارک میں گھاس کے ساتھ دیدہ زیب موسمی اور سجاوٹی پھول لگائے جائیں گے، جبکہ شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فوارے، نائٹ لائٹس اور بچوں کے لیے جھولے بھی نصب کیے جائیں گے۔

نہرو پارک میں کرکٹ کے شائقین کے لیے عالمی معیار کا پویلین بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ نہرو پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور صحت مندانہ سہولیات میسر آئیں گی۔

web

Recent Posts

غازی آباد زیادتی کیس، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج

غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج غازی آباد…

1 گھنٹہ ago

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 258 حادثات رپورٹ لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ…

1 گھنٹہ ago

لاہور: ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جان جاں بحق

لاہور: ہربنس پورہ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق، والدین زیرِ علاج لاہور کے علاقے ہربنس…

2 گھنٹے ago

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے لئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہوں گی

شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے…

2 گھنٹے ago

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

لاہور: نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا لاہور کے علاقے نشتر کالونی…

2 گھنٹے ago

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…

3 دن ago