لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 258 حادثات رپورٹ
لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 312 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 124 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 188 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات کی نذر ہونے سے بچایا جا سکے۔
غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج غازی آباد…
لاہور: ہربنس پورہ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق، والدین زیرِ علاج لاہور کے علاقے ہربنس…
لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ…
شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے…
لاہور: نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا لاہور کے علاقے نشتر کالونی…
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…