گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم جال نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مختلف گلیوں اور سڑکوں پر بجلی کے کھمبوں کے ساتھ بڑی تعداد میں تاریں لٹک رہی ہیں، جبکہ کئی مقامات پر یہ تاریں انتہائی کم اونچائی پر موجود ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ تاروں کا غیر منظم اور بے ہنگم نظام نہ صرف علاقے کی خوبصورتی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اکرم پارک کی گلیوں میں لٹکتی ہوئی تاروں کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر ضروری اور ناکارہ تاریں ہٹائی جائیں جبکہ باقی تاروں کو مناسب اور محفوظ طریقے سے منظم کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری…
داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ…
غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…
سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے،…
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…