نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں، ان کی جگہ صدف شمس کو پاکستان ویمنز ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں، ان کی جگہ صدف شمس کو پاکستان ویمنز ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نجیہہ علوی بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دی گئی ہیں۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد انہیں 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی کے ری ہیب پروگرام مکمل ہونے کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ شامل ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

5 گھنٹے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

5 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

5 گھنٹے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

5 گھنٹے ago