اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ ایسی کوئی بھی سرگرمی جس کے نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوں، آئین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گی۔ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو شاہراہیں اور عوامی راستے بند کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں۔ صوبائی حکومتیں اسلام آباد مارچ کے لیے سرکاری وسائل اور فنڈز استعمال نہ کریں، جبکہ سرکاری گاڑیوں، مشینری اور دیگر سرکاری وسائل کو لانگ مارچ کی سہولت کاری کے لیے استعمال کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری ملازمین کو کسی غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کے لیے مجبور کیا جائے تو ان کی معاونت کے لیے فوری ہیلپ لائن قائم کی جائے۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی شخص آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ اپنے حلف سے انحراف کا مرتکب ہوگا۔ سرکاری عہدیدار کے اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کی صورت میں اسے بھی حلف کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

عدالت نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے ذمہ دار سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ افراد کو اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

Tags: myk newstv
web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

2 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

1 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

1 دن ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

1 دن ago