قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان تاحال انجری سے پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاداب خان 1 سال کے دوران تیسری بار کنکشن انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا۔ اگر شاداب خان فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آمنا سامنا ہوگا، شیڈیول کے مطابق میچ ساڑھے10 بجے شروع ہوگا البتہ ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کو کور کرنے کیلئے فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلا لیا گیا ہے۔کیوی کھلاڑی جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز کا شکار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نیوزی لینڈ سے بڑے مارج سے جیت کی ضرورت ہے تاہم بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز انتہائی کم ہو جائیں گے۔
4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…
پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…
عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…
نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…