Categories: کھیل

ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ 9 مرتبہ آمنے سامنے آئے

ہفتے کے روز بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آمنا سامنا ہوگا، شیڈیول کے مطابق میچ ساڑھے10 بجے شروع ہوگا البتہ ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نیوزی لینڈ سے بڑے مارج سے جیت کی ضرورت ہے تاہم بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز انتہائی کم ہو جائیں گے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان مقابلوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ تاریخ دیکھی جائے تو 2011 میں نیوزی لینڈ نے آخری بار پاکستان کو ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں کیویز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 میچز میں 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچز میں 4 فتوحات کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں 1983 سے دونوں ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں جہاں نے پاکستان نے 9 جبکہ نیوزی لینڈ نے صرف 2 میچز جیت رکھے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کو کور کرنے کیلئے فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلا لیا گیا ہے۔کیوی کھلاڑی جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز کا شکار ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago