شبن گل نے کنگ بابر سے تخت چھین لیا، بابر اعظم دو سال سے زائد عرصے بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دور ختم ہو گیا ہے، بھارت کے نوجوان بیٹس مین شبمن گل نے آئی سی سی مردوں کی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ کنگ بابر اعظم نے دو سال سے زائد عرصہ سے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ڈٹے رہے البتہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی مہم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے کے بعد شبمان گل سرفہرست آگئے ہیں۔
شبن گل سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کے بعد بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شبمن گل اس وقت 830 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ شبمان گل کے ساتھ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی رینکنگ میں چوتھا نمبر حاصل کرلیا ہے اور علمی کپ 2023 میں اپنے 543 رنز کی بدولت تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کاک سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔