Categories: کھیل

گلوبل ٹی 20 لیگ، بابر، شاہین، محمد رضوان کیلئے مشکلات

لیگز کھیلنے والے سن لیں! سب سے پہلے پاکستان ہے: محسن نقوی

گلوبل ٹی 20 لیگ، بابر، شاہین، محمد رضوان کیلئے مشکلات
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن میں غلط فیصلے کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا کہ لیگز کھیلنے والے سن لیں!سب سے پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیزیں ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے لیگ کے لئے این او سی کی درخواست کی انکو این او سی نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ کے لئے بابراعظم،شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے این او سی کی درخواست کررکھی ہے۔
صرف فٹنس معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں جس کا جو حق بنتا ہو گا وہ اس کو مل کررہے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے لئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یو یو ٹیسٹ سمیت جو فٹنس ٹیسٹ ہوں گے وہ دینے پڑیں گے، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں آسکے گا، جو ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے گا وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کو میں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا تھا، میں نے ان کو چیف سلیکٹر سے صرف سلیکٹر بنایا تھا، عنقریب سب کو پتا لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے اور کون نہیں، ویمن ٹیم کا کوئی وارث نہیں،لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہورہی کسی کو پتا ہی نہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون سا کھلاڑی ہدایات پر عمل کررہا تھا کون نہیں سب پتا لگ جائے گا، شان مسعود سے بھی ویڈیو کال پر بات ہوئی تھی کہ ٹیم کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے، شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،شان مسعود سے متعلق کافی لوگوں کی رائے مثبت ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago