لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ پی ایس ایل میں اب تک انہوں نے 100 میچز کی 97 اننگز میں 3,776 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بیٹنگ اوسط تقریباً 45 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 127 سے زائد ہے، جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک متاثر کن کارکردگی ہے۔
بابر اعظم نے اب تک لیگ میں 416 چوکے اور 65 چھکے لگائے ہیں۔ اگرچہ وہ 9 بار صفر پر آؤٹ بھی ہوئے ہیں، لیکن ان کی مجموعی کارکردگی نے انہیں پی ایس ایل کا سب سے کامیاب اور مستقل مزاج بیٹر ثابت کیا ہے۔ بابر کے بعد عماد وسیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیلے ہیں، جب کہ تیسرے نمبر پر فخر زمان ہیں جن کے میچز کی تعداد 94 ہے۔ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو براجمان ہیں جنہوں نے اب تک 93، 93 میچز کھیلے ہیں۔
سعودی عرب کے فرمانروا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے…
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیاست، ماضی میں پاکستان…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ…
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر…
لاہور / کراچی — ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں جاری…
لاہور (نمائندہ خصوصی) — پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ملک…