پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو دوٹوک پیغام

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روک سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل برداشت ہوگی، اور اگر ایسی ناپاک جسارت کی گئی تو پوری دنیا اس کے نتائج خود دیکھے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج پیشہ ور اور ذمہ دار ہیں، جو ہمیشہ سیاسی حکومت کی ہدایات کے تابع رہ کر اپنے وعدوں کی پاسداری کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پاکستان کا حق قانونی، تاریخی اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق مسلمہ ہے، اس کے خلاف کوئی اقدام نہ صرف خطے کے امن بلکہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب اعتماد سازی کے اقدامات ہوئے ہیں، اور فی الحال جنگ بندی قائم ہے۔ تاہم اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو پاک فوج کی جانب سے فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کا جو طیارہ گرایا گیا وہ میراج 2000 تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے زیادہ شدت کی کارروائی کا اختیار رکھتے ہوئے بھی صرف طیاروں کو نشانہ بنایا اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔

کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ظلم، جبر، اور اسے اندرونی مسئلہ قرار دینے کی بھارتی کوششیں عالمی سطح پر مسترد ہو چکی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف بات چیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے، ورنہ یہ آگ کسی بھی وقت شعلہ بن سکتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس دوٹوک مؤقف کو پاکستان کے عوام اور سکیورٹی اداروں کے عزم کی ترجمانی قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی برادری کو خبردار کرنا ہے کہ خطے کے امن کے ساتھ کھیلنے کی کسی بھی کوشش کے نتائج سنگین ہوں گے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago