پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جمعہ کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو 205 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو گرین شرٹس نے صرف 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔
اوپنر محمد حارث نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ کپتان سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
حسن نواز نے اس اننگز کے دوران پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنا کر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک نئی قانونی پیش رفت سامنے آ گئی ہے،…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ایک تاریخی اور…
سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ…
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…