لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب اس وقت مذاق بن گئی جب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے شرکت سے معذرت کرلی۔ وجہ؟ اسلام آباد آنے جانے کے لیے دیے گئے محض 5,600 روپے کے سفری اخراجات، جو کپتان کے مطابق ناکافی تھے۔
ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے صرف چھ کھلاڑیوں کو مدعو کیا، جن میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔ تاہم کپتان عماد بٹ نے بورڈ کی غیر سنجیدگی اور ناکافی تعاون پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑی بھی مدعو تھے، جن میں جیولن تھرو کے اولمپئین ارشد ندیم اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ قابل ذکر ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم نے حال ہی میں نیشنز ہاکی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر کے ایک بار پھر دنیا کو پاکستان ہاکی کی طاقت کا احساس دلایا، حالانکہ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو "ناقابلِ یقین” قرار دیا جا رہا ہے، جس پر کھلاڑیوں کو نہ صرف بھرپور داد ملنی چاہیے بلکہ ان کی عملی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…