بھارت کے سابق اسپنر دلیپ دوشی انتقال کر گئے

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): بھارت کے مایہ ناز سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 76 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر نے بھارتی کرکٹ حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ عالمی کرکٹ برادری نے بھی ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ کے مطابق دلیپ دوشی طویل عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کا شمار ان چند اسپنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر کے بعد بھارت کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، مگر اپنی مہارت اور تسلسل سے انہوں نے ٹیم میں اپنی جگہ بنائے رکھی۔

دلیپ دوشی نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 114 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی اسپن گیند بازی خصوصاً طویل فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی تھی۔ انہوں نے 15 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔ دوشی 1982-83 کے دوران پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے، جو ایک یادگار سیریز مانی جاتی ہے۔

ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھارتی اور بین الاقوامی کرکٹرز، شائقین، اور سابق کوچز کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بی سی سی آئی نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دلیپ دوشی کی کرکٹ کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔” سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ دلیپ دوشی نئی نسل کے لیے ایک مثال تھے کہ لگن، صبر اور مہارت کے ذریعے عمر کی قید سے بالاتر ہو کر بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جا سکتا ہے۔ دلیپ دوشی کی آخری رسومات نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی، جہاں کرکٹ حلقوں کے علاوہ ان کے مداح بھی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago