Categories: کھیل

میدان میں بھارتی کھلاڑیوں سے دوستی کیوں؟ معین خان نے موجودہ پاکستانی ٹیم کے رویے پر سخت تنقید

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "کھیل کے میدان میں حریف کو دوست نہیں، مقابل سمجھنا چاہیے

میدان میں بھارتی کھلاڑیوں سے دوستی کیوں؟ معین خان نے موجودہ پاکستانی ٹیم کے رویے پر سخت تنقید

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے موجودہ کھلاڑیوں پر بھارتی پلیئرز کے ساتھ میدان میں "زیادہ دوستانہ” رویے کے باعث ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ اُشنا شاہ کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میرے دور میں حریف ٹیم کے ساتھ ایسا ربطہ نہیں تھا۔”

معین خان نے شو میں کہا، "جب میں موجودہ کھلاڑیوں کو بھارتی پلیئرز کے ساتھ ہنستے کھیلتے یا ان کے بیٹ چیک کرتے دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔ ہماری ٹیم کبھی بھارت سے آگے تھی، آج وہ ہم پر حاوی ہیں۔” انہوں نے ماضی کے کھلاڑیوں جیسے وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر کی مثال دیتے ہوئے کہا، انہیں کبھی حریفوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے یا بیٹ کا جائزہ لیتے نہیں دیکھا گیا۔”

سابق کرکٹر نے موجودہ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، یہ کھلاڑی نادانستہ طور پر منفی پیغامات دے رہے ہیں۔ جب آپ میدان میں حریف کے ساتھ زیادہ دوست بن جاتے ہیں تو وہ آپ کو ذہنی طور پر کمزور سمجھنے لگتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہارنے کے بعد بھی کھلاڑی جارحانہ انداز اپناتے تھے، لیکن اب یہ رویہ ختم ہوگیا ہے۔

میزبان اُشنا شاہ کے سوال "آج کل پاکستانی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت بھارتی پلیئرز کے ساتھ تصاویر کیوں بنوا رہے ہیں؟” پر معین خان نے جواب دیا، "ہمارے دور میں بھی بھارتی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات تھے، لیکن میدان پر ہم نے کبھی انہیں ‘فرینڈ’ نہیں سمجھا۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ "کھیل کے میدان میں حریف کو دوست نہیں، مقابل سمجھنا چاہیے۔”

معین خان نے بتایا کہ وہ اور وسیم اکرم اکثر کھلاڑیوں کو اس رویے کے بارے میں سمجھاتے ہیں، لیکن موجودہ نسل "جذباتی لڑائی” بھول چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "وسیم بھی اکثر کہتے ہیں کہ آج کے کھلاڑیوں میں وہ آگ نہیں رہی جو ہمارے دور میں تھی۔

سابق وکٹ کیپر نے کہا، "ہم نے بھارت کے خلاف جو برتری 90 کی دہائی میں قائم کی تھی، وہی آج تک ہماری واحد کامیابی ہے۔ انہوں نے ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنایا ہے۔”

معین خان کی یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کے بھارتی پلیئرز کے ساتھ دوستانہ رویوں پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago