قومی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ رواں ہفتے متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے پہلے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ابتدائی مشاورت مکمل کرلی تھی۔ اب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی ہی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، آئی سی سی قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت درکار ہوگی۔
اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی بڑی وجہ اوپنر صائم ایوب کی انجری اور ان کی میڈیکل رپورٹس تھیں۔ پی سی بی نے ان کی فٹنس کی مکمل رپورٹس کا انتظار کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے اب اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
قبل ازیں، رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروا دیا تھا، جس میں صائم ایوب کا نام بھی شامل تھا۔
ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
رپورٹس کے مطابق، صائم ایوب کے علاوہ، عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی حتمی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…