واٹس ایپ کا اہم نیا قدم: صارفین سے معاوضہ لینے کی تیاری

نیویارک (ایم وائے کے نیوز) — انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب کچھ خدمات کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ میٹا (Meta) کی ملکیتی اس ایپ نے واضح کیا ہے کہ مرکزی چیٹنگ فیچرز اب بھی مفت رہیں گے، لیکن چینلز اور اسٹیٹس کے اندر نئی مالیاتی تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ چینلز کے مالکان کو اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی چینلز پر ماہانہ سبسکرپشن فیس مقرر کر سکیں، جس کے بعد صرف فیس ادا کرنے والے صارفین ہی چینل کی تازہ اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔ مزید یہ کہ چینل مالکان اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے جس کے لیے انہیں کچھ رقم ادا کرنا ہو گی۔

اس کے علاوہ، کمپنی واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات شامل کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے، جیسا کہ انسٹاگرام یا فیس بک پر ہوتا ہے۔ ان تمام تبدیلیوں کا مقصد پلیٹ فارم کو کاروباری اور تجارتی سطح پر مزید مؤثر اور منافع بخش بنانا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز آئندہ چند ماہ میں بتدریج عالمی سطح پر متعارف کرائے جائیں گے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago