ایران میں پھنسے 700 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی، 216 طلباء بھی شامل

تفتان (ایم وائے کے نیوز) — ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 216 طلباء سمیت 700 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

پیر کے روز 374 سے زائد پاکستانیوں کو ایران سے بذریعہ 9 بسوں کے تفتان پہنچایا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق واپس آنے والوں میں زائرین، طلباء، تاجر اور دیگر پاکستانی شہری شامل ہیں، جنہیں بارڈر کراس کروانے کے لیے مؤثر اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے افراد میں 160 عام شہریوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم 214 پاکستانی طلباء بھی شامل تھے، جنہیں 5 بسوں کے ذریعے تفتان لایا گیا۔ ایران میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے ہنگامی اقدامات کیے اور تفتان بارڈر پر امیگریشن، سیکیورٹی اور امدادی سہولیات کو مؤثر بنایا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، اور صرف ایران سے پاکستان واپس آنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، اور پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں سے یہ انخلاء ممکن ہو پایا، جبکہ ایرانی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں رہ کر پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور واپسی کو یقینی بنایا گیا۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago