کیلیفورنیا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — سمارٹ فون صارفین کیلئے ایک بڑی تبدیلی، گوگل کروم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایڈریس بار کو اوپر سے نیچے منتقل کرنے کا آپشن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کے لیے براؤزنگ کو زیادہ سہل اور آرام دہ بنانے کی کوشش ہے۔
یہ فیچر جون 2025 میں گوگل کی جانب سے اعلان کے بعد اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی فیچر 2023 سے آئی فون صارفین کے لیے کروم میں موجود تھا، مگر اینڈرائیڈ پر لانے میں گوگل کو دو سال کا وقت لگا۔ گوگل کروم کے اس فیچر کے تحت اب صارف اپنی مرضی سے ایڈریس بار کی پوزیشن اوپر یا نیچے رکھ سکتا ہے۔ اسمارٹ فونز کے بڑے ڈسپلے کے باعث اکثر صارفین کو ایڈریس بار تک ایک ہاتھ سے پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اسے نیچے لانے کا آپشنل فیچر بنایا ہے۔
ایڈریس بار پر چند لمحے دیر تک دبائیں
ایک مینیو کھلے گا جس میں "Move address bar to the bottom” کا آپشن ہوگا
اس پر کلک کرتے ہی ایڈریس بار نیچے آ جائے گا
واپس اوپر لانے کے لیے یہی عمل دوبارہ دہرایا جا سکتا ہے
Chrome Settings میں بھی اب "Address Bar” کے نام سے نیا آپشن دستیاب ہے
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے مفید ہے جو ایک ہاتھ سے موبائل استعمال کرتے ہیں۔ نیچے موجود ایڈریس بار پر ٹائپ کرنا اور یو آر ایل تک رسائی حاصل کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جن کے فونز کا سائز بڑا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ تبدیلی لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے، یعنی صارف چاہے تو ایڈریس بار کی پوزیشن بدل لے، ورنہ براؤزر حسبِ سابق اوپر ہی ایڈریس بار رکھے گا۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…
راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر…
اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…