2030 تک 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ آٹو پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

اسلام آباد(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت آٹو پالیسی 2026ء کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دے گی، جب کہ سال 2030 تک ملک بھر میں 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ یہ اعلان اسلام آباد میں کار ڈیلرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت خود ہارون اختر خان نے کی۔

اجلاس میں آٹو پالیسی، گاڑیوں کی درآمدات و برآمدات، کسٹم ڈیوٹیز، اور آزادانہ تجارتی پالیسی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی نے واضح کیا کہ کار ڈیلرز اور امپورٹرز اس شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کی مشاورت سے ہی پالیسی سازی کو مؤثر اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی پالیسی "آزادانہ درآمدی نظام” کے فروغ پر مرکوز ہے، جس سے مقامی آٹو انڈسٹری میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھے گا اور معیار بہتر ہوگا۔ ہارون اختر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مقامی صنعت صرف درآمدی گاڑیوں پر انحصار نہ کرے بلکہ خود بھی برآمدات کی جانب راغب ہو۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی درآمد اور ان کے معیار پر اٹھنے والے سوالات کے تناظر میں ہارون اختر نے اعلان کیا کہ اب ایسی گاڑیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن اور تکنیکی سرٹیفکیشن لازم قرار دی جائے گی، تاکہ سڑکوں پر محفوظ اور معیاری گاڑیاں چلیں اور صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ معاون خصوصی نے ایک بڑی پیش رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی متعارف کردہ الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی کے تحت سال 2030 تک ملک میں 22 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے اسے پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور اقتصادی لحاظ سے انقلابی قدم قرار دیا، اور کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف ایندھن کے خرچ میں کمی لائیں گی بلکہ فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کا باعث بنیں گی۔

اجلاس کے دوران کار ڈیلرز امپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اپنی سفارشات پیش کیں، جن پر ہارون اختر نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان تجاویز کا جائزہ لے کر انہیں وزارتِ صنعت و پیداوار کے توسط سے پالیسی میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago