تازہ ترین رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کو مئی 2025 سے مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسکائپ کو 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اسے خرید لیا تھا۔ یہ سروس انٹرنیٹ پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے اولین پلیٹ فارمز میں شامل تھی۔
ایکس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق، مائیکرو سافٹ نے ونڈوز کے تازہ ترین اسکائپ ورژن کے پریویو میں ایک پیغام شامل کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکائپ مئی 2025 سے بند کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسکائپ صارفین کو بہت جلد پیغام دیا جائے گا کہ وہ اپنی چیٹس اور کالز ٹیمز پر منتقل کر لیں۔ مائیکرو سافٹ نے 2017 میں "ٹیمز” متعارف کرایا جو کہ مختلف کمپنیوں اور اداروں میں مقبول ہو چکا ہے۔ ٹیمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث کئی سالوں سے اسکائپ کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک نئی قانونی پیش رفت سامنے آ گئی ہے،…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ایک تاریخی اور…
سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ…
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…