ملزم واجد منصور نے 16 تولے زیورات بھی چھین لیے،دوسری اہلیہ
راولپنڈی: خود کو کنوارہ بتا کر کے دوسری شادی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صادق آباد میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ملزم واجد منصور کی دوسری اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی جبکہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔ ملزم نے جھوٹ، فراڈ اور دھوکا کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی۔
ملزم واجد منصور نے 16 تولے زیورات بھی چھین لیے، ملزم نے دوسری بیوی کے خاندان کو کنوارہ ہونے کا تاثر دے کر دھوکا دیا اور آنکھوں میں دھول جھونکی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…