بابا وانگا کی حیرت انگیز پیش گوئیاں: 2025 سے 5079 تک کا سفر
عالمی شہرت یافتہ نجومی بابا وانگا اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف ہیں۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی بابا وانگا 91 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کر گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی روحانی صلاحیتیں بے پناہ تھیں اور ان کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔
بابا وانگا نے اپنی موت سے قبل دنیا کے مستقبل سے متعلق کئی پیش گوئیاں کی تھیں۔ ان کی مشہور پیش گوئیوں میں سے ایک 11 ستمبر 2001 کو نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر ہونے والے حملے سے متعلق تھی۔
بابا وانگا نے آنے والے برسوں اور صدیوں کے بارے میں کئی پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
*2025: یورپ میں ایک بڑی جنگ ہوگی، جس سے براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔
*2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ تک پہنچ جائے گا۔
*2033: قطبین کی برف پگھلنے سے سمندر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
2076: دنیا بھر میں کمیونزم پھیل جائے گا۔
2130: انسان خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگا۔
2170: دنیا بھر میں شدید قحط سالی ہوگی
3005: انسان مریخ پر پہنچ چکا ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی۔
3797: زمین کی تباہی کا آغاز ہوگا، اور انسان دوسرے سیاروں پر سفر کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہوگا۔
5079: یہ کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…