15 منٹ میں جسمانی و ذہنی صفائی، جاپان کی حیرت انگیز ایجاد

AI ٹیکنالوجی پلاسٹک پوڈ میں آرام دہ ویڈیوز چلا کر صارف کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔

ویسے تو واشنگ مشینوں کا بنیادی کام کپڑے دھونا ہے، لیکن جاپان میں ایک منفرد واشنگ مشین بنائی گئی ہے جو انسانوں کو دھونے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جی ہاں، جاپانی کمپنی سائنس کو نے ایک جدید "ہیومین واشنگ مشین” تیار کی ہے جو نہ صرف جسم کو دھوتی ہے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہے۔ اس مشین کو مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو انسانی جسم کا تجزیہ کرنے کے بعد صفائی کا عمل شروع کرتی ہے۔

یہ حیرت انگیز مشین کسی فرد کو محض 15 منٹ میں صاف ستھرا کر سکتی ہے۔ دیکھنے میں یہ کسی لڑاکا طیارے کے کاک پٹ جیسی لگتی ہے اور اسے جلد اوساکا کنسائی ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں تقریباً ایک ہزار افراد اسے استعمال کرنے کا تجربہ کریں گے۔

مشین کے کام کرنے کا طریقہ بھی دلچسپ ہے۔ جب کوئی فرد اس کے پلاسٹک پوڈ میں داخل ہوتا ہے تو یہ پوڈ گرم پانی سے آدھا بھر جاتا ہے۔ اس کے بعد پانی کی تیز دھاریں خارج ہوتی ہیں جن میں موجود ننھے ببلز (بلبلے) پھٹتے ہیں اور جلد کی گہرائی میں موجود میل کو صاف کر دیتے ہیں۔

لیکن یہ صرف جسمانی صفائی تک محدود نہیں ہے۔ اس مشین کے اندر موجود کرسی میں نصب الیکٹروڈز نہانے کے درجہ حرارت کو مانیٹر کرتے ہیں، جبکہ AI ٹیکنالوجی پلاسٹک پوڈ میں آرام دہ ویڈیوز چلا کر صارف کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم کرنے کا نیا تجربہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشین کا ڈیزائن بالکل نیا نہیں بلکہ 1970 کے جاپان ورلڈ ایکسپو میں پہلی بار پیش کیا گیا تھا، مگر اسے عام افراد کے لیے کبھی جاری نہیں کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایکسپو کے بعد اس مشین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کب تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت کتنی ہوگی

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago