چین میں ایک خاتون نے 8 گھنٹے تک موبائل استعمال نہ کرکے 3 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے کا انعام جیت لیا۔
یہ انوکھا مقابلہ ایک شاپنگ مال میں منعقد ہوا، جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ لوگ بے چینی کے بغیر موبائل سے دور رہ سکتے ہیں یا نہیں۔ اس مقابلے میں 10 افراد نے حصہ لیا، جنہیں 100 درخواست دہندگان میں سے منتخب کیا گیا تھا۔
شرکاء کو موبائل یا کسی بھی برقی ڈیوائس جیسے لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ان کے موبائلز مقابلے کے آغاز سے پہلے ہی لے لیے گئے تھے، اور ایمرجنسی میں صرف کال کرنے کی اجازت دی گئی۔
شرکاء کو بیڈ پر بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت تھی، اور واش روم جانے کے لیے صرف پانچ منٹ کا وقت دیا گیا۔
مقابلہ جیتنے والی خاتون، جنہیں سوشل میڈیا پر ’پاجامہ سسٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک سیلز منیجر ہیں۔ انہوں نے اصولوں کی سختی سے پاسداری کی اور 100 میں سے 88.99 پوائنٹس حاصل کیے۔
خاتون نے بتایا کہ وہ غیر ضروری طور پر موبائل استعمال نہیں کرتیں اور اپنے فارغ وقت میں بچے کو پڑھاتی ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…