شہری 18 سال تک اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل دیتا رہا
شہری 18 سال تک اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل دیتا رہا
کیلیفورنیا میں ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک امریکی شہری کین ولسن نے 18 برس تک انجانے میں اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل بھر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ولسن کو اپنے بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے توانائی کے استعمال میں کمی کرنے کے باوجود بل میں کمی نہ ہونے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا۔
کین ولسن، جو 2006 سے اس اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ مہینوں میں اپنے بڑھتے ہوئے پیسیفک گیس اور الیکٹر (PG&E) بل سے پریشان تھے۔ انہوں نے توانائی کے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کیے لیکن اس کے باوجود بل میں کمی نہ آسکی، جس پر وہ بالآخر کمپنی کے دفتر جا پہنچے۔
ولسن نے سوچا کہ یا تو لائن میں کوئی لیک ہے یا کوئی ان کی بجلی چوری کر رہا ہے یا میٹر میں کوئی خرابی ہے۔ پی جی اینڈ ای کمپنی کے ملازمین نے جب معائنہ کیا تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ وہ کین ولسن کے بجائے ان کے پڑوسی کی بجلی کا بل وصول کر رہے تھے۔
یہ مغالطہ غالباً 18 سال سے جاری تھا جب سے کین ولسن اس اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔ یوٹیلیٹی کمپنی نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کی تلافی کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…