124 سالہ خاتون نے اپنی طویل عمر کے رازوں سے آگاہ کر دیا

وہ روزانہ تین بار باقاعدہ کھانا کھاتی ہیں اور کھانے کے بعد ضروری طور پر چہل قدمی کرتی ہیں

چین کی ایک 124 سالہ خاتون نے حال ہی میں اپنی طویل عمر کے رازوں کا انکشاف کیا ہے۔ چیو چیاشی نامی خاتون کی پیدائش یکم جنوری 1901 کو ہوئی تھی اور ان کا تعلق چین کے صوبے سیچوان کے شہر نانچونگ سے ہے۔

چیو چیاشی نے 2025 میں اپنی 124ویں سالگرہ منائی اور اس دوران لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کی۔ ان کی پوتی اب 60 سال کی ہے، جب کہ ان کے خاندان کا سب سے چھوٹا رکن 8 ماہ کا ہے۔ تاہم، ان کی عمر کی باضابطہ تصدیق بین الاقوامی اداروں نے نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل نہیں ہو سکا۔ پھر بھی، چین کے رجسٹریشن سسٹم hukou میں ان کی تاریخ پیدائش درج ہے۔

چیو چیاشی نے اپنی طویل عمر کے تجربات کو اپنی سالگرہ کے موقع پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا راز سادہ اور منظم طرز زندگی اپنانا ہے۔ وہ روزانہ تین بار باقاعدہ کھانا کھاتی ہیں اور کھانے کے بعد ضروری طور پر چہل قدمی کرتی ہیں، پھر رات 8 بجے سونے کے لیے بستر پر چلی جاتی ہیں۔ وہ ابھی تک روزمرہ کے کئی کام کرتی ہیں، جیسے اپنے بالوں کو سنوارنا، آگ جلانا، پالتو بطخوں کو کھانا دینا اور سیڑھیاں چڑھنا۔

ان کی زندگی کے ابتدائی سالوں میں سخت مشکلات آئیں۔ چیو چیاشی نے بتایا کہ Qing بادشاہت کے دور میں کئی افراد خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے، مگر وہ کسی طرح زندہ رہنے میں کامیاب رہیں۔ شادی سے پہلے وہ کاشتکاری کے سخت کام کرتی رہیں، اور 40 سال کی عمر میں جب ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تو انہیں 4 بچوں کی پرورش تنہا کرنی پڑی۔

چیو چیاشی نے مالی مشکلات کے باوجود دن رات محنت کرکے اپنے بچوں کی ضروریات پوری کیں۔ جب ان کی عمر 70 سال سے زائد ہوئی، تو انہیں ایک اور بڑا صدمہ برداشت کرنا پڑا جب ان کے سب سے بڑے بیٹے کا انتقال ہو گیا اور بہو نے دوسری شادی کرلی، چھوڑ کر اپنی بیٹی کو چیو چیاشی کے پاس چھوڑ دیا۔ انہوں نے پوتی کی بھی تنہا پرورش کی، اور بعد میں پوتی کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا۔

چیو چیاشی اب نانچونگ میں اپنی پوتی کے ساتھ ایک تین منزلہ گھر میں رہتی ہیں۔ جب وہ 100 سال کی ہوئیں تو ان کی بینائی اور سماعت میں کمی آ گئی تھی، لیکن ان کا ذہن بدستور تیز اور فعال رہا۔ نانچونگ چین کا وہ علاقہ ہے جہاں 960 افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زائد ہے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago