انٹرن شپ کے دوران شہری نے اپنی کمپنی بنا لی، سی ای او پریشان

میری نئی اے آئی کمپنی نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، لہذا اب مجھے انٹرنشپ کی ضرورت نہیں رہی، جواب

انٹرن شپ کے دوران شہری نے اپنی کمپنی بنا لی، سی ای او پریشان

بنگلورو: بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک انٹرن نے اپنی انٹرنشپ کے دوران ہی اپنی اے آئی کمپنی قائم کر لی اور فنڈنگ حاصل کرنے کے بعد انٹرنشپ ادھوری چھوڑ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بنگلورو میں ایک نوجوان انٹرن نے اپنی انٹرنشپ کو درمیان میں چھوڑ دیا کیونکہ اسے اپنی نئی اے آئی اسٹارٹ اپ کے لیے مالی معاونت مل گئی تھی۔
Flexiple کے سی ای او کارتک سریدھرن نے اس انٹرن کے ساتھ ہونے والی اپنی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ X پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے انٹرن کی غیر حاضری کے بارے میں پوچھا۔ جواب میں انٹرن نے بتایا کہ وہ ایک انویسٹر سے ملاقات کے لیے گیا تھا۔
بعد میں انٹرن نے سی ای او کو بتایا کہ اس کی نئی اے آئی کمپنی نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، لہذا اب اسے انٹرنشپ کی ضرورت نہیں رہی۔
مسٹر کارتک سریدھرن نے اسکرین شاٹ کے ساتھ X پر لکھا کہ "ایسا صرف بنگلور میں ہوتا ہے”۔
یہ پوسٹ X پر وائرل ہو گئی، جس میں صارفین نے مختلف رائے دی۔ کچھ لوگوں نے انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسے فنڈنگ ​​حاصل کرنے پر مبارکباد دی، جبکہ دیگر نے اس کے اچانک بغیر اطلاع دیے انٹرنشپ چھوڑنے کے عمل پر تنقید کی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago