سوشل میڈیا پر جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار

جعلی پوسٹ صرف عوام تک محدود نہیں رہی بلکہ چن یوان پولیس کی نظر میں بھی آگئی

چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، 11 نومبر کو وینگ نامی شہری نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک جعلی "وانٹڈ آرڈر” شیئر کیا، جس میں اس نے خود کو مشہور اداکار اور ڈانسر وینگ ییبو ظاہر کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ مفرور ہے۔

جعلی وارنٹ میں وینگ نے لکھا کہ وہ چن یوان کاؤنٹی کا رہائشی ہے اور 10 نومبر 2024 کو ایک کمپنی سے 3 کروڑ یوان بھتہ وصول کیا ہے۔ مزید براں، اس نے یہ بھی لکھا کہ اس کے پاس ایک سب مشین گن اور 500 گولیاں ہیں، اور جو بھی اسے گرفتار کرے گا اسے 30 ہزار یوان انعام دیا جائے گا۔

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور محض 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 50 ہزار ویوز، 2500 لائیکس، 80 کمنٹس اور 1155 شیئرز حاصل کر گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلی پوسٹ صرف عوام تک محدود نہیں رہی بلکہ چن یوان پولیس کی نظر میں بھی آگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 نومبر کو وینگ کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے تصدیق کی کہ وینگ کے پاس نہ تو کوئی اسلحہ تھا اور نہ ہی اس نے کسی کمپنی سے بھتہ وصول کیا تھا۔ وینگ نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ سب صرف وقت گزاری اور بوریت سے بچنے کے لیے کیا تھا۔

web

Recent Posts

بجٹ 2025-26: پیٹرولیم مصنوعات پر اڑھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل…

6 گھنٹے ago

بجٹ 2025-26: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)…

6 گھنٹے ago

بینکوں سے کیش نکلوانے والے نان فائلرز کے لیے بری خبر

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نان فائلرز کے لیے ایک…

6 گھنٹے ago

بجٹ 2025-26: وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ منصوبہ اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے 227.16 ارب روپے مختص

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو…

7 گھنٹے ago

وفاقی حکومت کا بڑا تعلیمی منصوبہ: 11 نئے دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کے پسماندہ اور دور…

7 گھنٹے ago

بجٹ 2025-26: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کر دی گئی

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پنشن سے متعلق اہم اصلاحات…

7 گھنٹے ago