Categories: ورلڈ

بھارت تجربات کے لیے دنیا کی لیبارٹری ہے: بل گیٹس

بھارت میں کامیاب ہونے والے پراجیکٹس دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کارآمد ہو سکتے ہیں

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھارت کو دنیا کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مختلف چیزوں کی افادیت بھارت میں ثابت ہو جائے تو وہ دنیا بھر میں بھی مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو کلپ میں بل گیٹس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی آبادی اور متنوع چیلنجز اسے ایک مثالی تجربہ گاہ بناتے ہیں، جہاں مختلف اشیا اور منصوبوں کی آزمائش کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مشکلات اور اس کا تنوع ایک ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جو ان تجربات کے لیے موزوں ہے۔

بل گیٹس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کامیاب ہونے والے پراجیکٹس دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کارآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے فاؤنڈیشن کا سب سے بڑا غیر امریکی دفتر بھارت میں موجود ہے، اور ان کے پائلٹ منصوبوں کی سب سے بڑی تعداد بھی اسی ملک میں نافذ کی جا رہی ہے۔

بل گیٹس کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیر بحث ہے، جہاں مختلف لوگوں نے ان کے الفاظ کو اپنے انداز میں لیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago