Categories: ورلڈ

خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 92 ہو گئی

لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی ، 90 ہزار سے زائد گھروں میں تا حال پانی نہیں آ رہا

جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 92 بتائی جا رہی ہے  جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ  زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا میں تقریباً 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے ۔

نوے ہزار سے زائد گھروں میں تاحال پانی کی فراہمی  نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا زلزلے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی ہے ۔ اسکے علاوہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں 72 گھنٹے گزرنے جانے کے  بعد اب دم توڑ گئی ہیں۔

واضح رہے سات اعشاریہ 4 شدت کا خوفناک زلزلہ جاپان میں ایا تھا، شہریوں کو علاقے چھوڑنے کی ہدایات جاری کیں گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی  گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے پہلے  دن آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago