تل ابیب پر حوثیوں کا پہلا بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک
تل ابیب پر حوثیوں کا پہلا بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک
آج صبح اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے یہودا علاقے میں حوثیوں کی جانب سے پہلا بڑا ڈرون حملہ کیا گیا۔ یہ ڈرون طیارہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سوا تین بجے امریکی سفارت خانے کے نزدیک گر کر زور دار دھماکے کا سبب بنا۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ ایک ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا۔ تاہم، حملے سے قبل کسی قسم کے خبردار کرنے والے سائرن نہیں بجے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکا اس علاقے کے قریب ہوا جہاں سفارتی مشن واقع ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرنے والا ڈرون طیارہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں سے مشابہت رکھتا ہے۔
اس حملے نے تل ابیب کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور سکیورٹی ادارے الرٹ پر ہیں۔ اسرائیلی فوج اس حملے کے محرکات کی تفتیش میں مصروف ہے اور علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…